الف ،آ کی تعبیریں

آسمانی بجلی

(1) صرف بجلی دیکھنا گمراہی کے بعد ہدایت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی یہی خواب نظر کے پتھرا جانے اور تھک جانے پر دلالت کرتا ہے۔یہی خواب اگر مریض دیکھے تو یہ اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہے۔(۲) کبھی خواب میں بجلی دیکھنا رازوں کے فاش ہونے کی علامت ہوتا ہے اور بعض دفعہ یہی خواب کسی گمشدہ کی آمد کی بشارت ہے یا تجدید رزق اور کسی مجبور کی مدد کی علامت ہے۔ (۳)کبھی رویت برق احوال کی تبدیلی کی دلیل ہوتی ہے یعنی مصیبت سے چھٹکارے اور چھٹکارے سے شدت کی طرف آنے کی علامت ہے۔(۴)بسا اوقات رؤیت برق تلوار اور نیزوں کی چمک اور لڑائی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔(۵) اکتوبر کے مہینے میں بجلی دیکھنے کی تعبیر من گھڑت باتوں اور فصلوں کے پکنے سے کی جاتی ہے۔(۶) اور اگر یہی خواب نومبر کے مہینے میں دیکھا جائے تو یہ خوشحالی باران رحمت اور خیر کثیر پر دلالت کر دیا۔(۷)اگر دسمبر میں یہ خواب دیکھے تو غلہ میں کمی اور جنوری میں دیکھنا فصلوں کے پکنے کے تحت خراب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔(۸)فروری کے مہینے میں بھی دیکھنے کی تعبیر فصلوں کی درستگی سے کی جاتی ہے۔(۹)مارچ میں اس خواب کو دیکھنا غلوں کی کثرت کی دلیل ہے اور اپریل میں دیکھنا صاحب خواب کے نیک اور نیک بخت ہونے کی طرف اشارہ ہے اور اسی سال گندم کے کثیر ہونے کی علامت ہے۔اور جو کے قلیل ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۰) اور مئی کے مہینے میں خواب میں بجلی دیکھنا اس سال میووں میں کمی واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔(۱۱)جون میں یہی خواب فائدہ مند بارش کی علامت ہے۔اور جولائی میں اس خواب کو دیکھنا نہ خیر ہے نہ شر۔اور اگست کے مہینے میں خواب میں بجلی دیکھنا خوشحالی اور خیر کی علامت ہے۔اور ستمبر میں دیکھنے کی بھی یہی تعبیر ہے۔(۱۲) کبھی خواب کے اندر بجلی دیکھنا بادشاہ کی طرف سے خوف کی علامت ہے۔کبھی یہی خواب بادشاہ کی طرف مواعظ حسنہ ہننے خوشی کامیابی رعایا کی طرف سے طمع وغیرہ پر دلالت کرتا ہے(۔13)( کسی نے خواب دیکھا کہ گویا وہ بجلی دیکھ رہا ہے اور اس کے علاوہ دوسرے لوگ نہیں دیکھ رہے اور بجلی کی روشنی نے اس کی آنکھوں کو خیرہ کیا ہوا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اگر دیکھنے والا کسان ہے اور اس کا کھیت کم آبی کی وجہ سے خشک ہے تو باران رحمت کی آمد کی دلیل ہے اور اگر صاحب خواب کا والد یا حکمران اس پر مسلط ہے اور اس کی طرف توجہ نہیں کرتا ہے تو یہ حضرات ان کی طرف متوجہ ہوں گے اور خوشی سے ملاقات کریں گے ۔ (۱۴) اگر خواب میں بجلی کے ساتھ بارش بھی دیکھ لے تو یہ کسی ناپسندیدہ چیز کے ظاہر ہونے کی علامت ہے۔(۱۵) کسی کو خواب میں بجلی سے کچھ ملے تو تعبیر یہ ہے کہ کوئی انسان نیک معاملے میں اس کی تابعداری کریگا۔(۱۶) کسی نے بارش کے بغیر بجلی دیکھی تو تعبیر یہ ہے کہ اس سے وعدہ شدہ معاملے میں وعدہ خلافی ہوگی۔(۱۷) اگر خواب میں بجلی گر کر اس کےکپڑوں کو جلا دے تو یہ اس کی زوجہ مریضہ کے مرنے کی طرف اشارہ ہے