عقائد متعلقہ ذات و صفات الٰہی, عقائد متعلقہ نبوت, علم الحدیث, فتاوی رضویہ, فضائل و خصائص

آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا

مسئلہ ۳: مسئولہ حاجی شاہ محمد عرف کمال اللہ شاہ ساکن بریلی شریف محلہ برام پورہ ۱۴ ربیع الاخر شریف ۱۳۲۷ھ

انّ اللہ خلق اٰدم علی صورتہ ۲؂ ( بے شک اللہ تعالٰی نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا ۔ ت) اور حضور سے یہ عرض ہے یہ حدیث ہے یا قول ہے؟

(۲؎ مسند احمد حنبل عن ابی ھریرۃ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۲۲۴، ۲۵۱، ۴۳۴)
(صحیح مسلم کتاب البروالصلۃ باب النہی عن ضرب الوجہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۲۷)

الجواب : یہ حدیث صحیح ہے اور اضافت شرف کے لیے ہے، جیسے بیتی ( میرا گھر ) اور ناقۃ اللہ ( اللہ کی اونٹنی) یا ضمیر آدم کی طرف ہے یعنی آدم کو ان کی کامل صورت پر بنایا ۔ طولہ ستّون ذراعاً ۱؂ ان کا قد ساٹھ ہاتھ کا بخلاف اولادِ آدم کو بچہ چھوٹا پیدا ہوتا پھر بڑھ کر اپنے کامل قد کو پہنچتا ہے۔ واللہ تعالٰی اعلم۔

(۱؎ صحیح البخای کتاب الانبیاء باب خلق آدم و ذریتہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۶۸ صحیح مسلم کتاب الجنۃ ۲/ ۳۸۰)